Social Media Links

Talent Award Show held on 26-01-2026 at District Mansehra

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ نے مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (MSO) مانسہرہ کے اشتراک سے فضلا و ٹیلنٹ ایوارڈ سیمینار کا شاندار انعقاد ڈسٹرکٹ کونسل ہال مانسہرہ میں کیا۔

اس پروقار تقریب کا مقصد ضلع مانسہرہ کے اُن باصلاحیت اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جو مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

سیمینار میں ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔

پروگرام کے چیف گیسٹ صدر مسلم طلبہ محاذ بلال ربانی جبکہ مہمانِ خصوصی ناظم MSO خیبر حماد ترک تھے۔

مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، کردار سازی اور مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک و قوم کا روشن مستقبل بنیں۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مثبت سمت دینے کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    26-01-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Mansehra

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo