Social Media Links
Free Medical Camp held on 25-01-2026 at District Charsadda
ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی خصوصی ہدایات پر محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ اور نجی تنظیم ایڈ انٹرنیشنل (AID International) کے باہمی اشتراک سے تحصیل چارسدہ کے ایک مقامی علاقے شابرہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں 15 ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹروں نے اپنی خدمات پیش کیں، جہاں مجموعی طور پر 1,743 مریضوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
علاقہ مکینوں نے اس فلاحی اقدام پر محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ اور ایڈ انٹرنیشنل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے عوامی فلاحی منصوبے جاری رہیں گے۔
میڈیکل کیمپ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان درانی اور ایڈ انٹرنیشنل کے سی ای او رحمان بادشاہ نے کیمپ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور تنظیم کے رضاکاروں میں تعریفی اسناد (Appreciation Certificates) تقسیم کیں اور ان کی خدمات کو سراہا۔
📋 Event Details
-
Event Date
25-01-2026 -
No of Audience
1750 -
No of Participants
1750 -
Event Venue
Shabara Charsadda
🖼️ Event Photos