Social Media Links

Khyber Youth Talent Test 2026 held on 25th January 2026 at District Khyber

ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز خیبر اور ضلعی انتظامیہ خیبر کے زیرِ اہتمام، افریدی یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے جمرود اسپورٹس کمپلیکس میں خیبر ٹیلنٹ ٹیسٹ 2026 کا شاندار اور پروقار انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے چار سو سے زائد نوجوان طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی، جن میں طالبات کی نمایاں تعداد شامل تھی۔

اس ٹیلنٹ ٹیسٹ کا بنیادی مقصد نوجوان طلباء و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا اور انہیں موجودہ دور کے تعلیمی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مثبت اور تعمیری سمت میں بروئے کار لا سکیں۔

ٹیلنٹ ٹیسٹ کے لیے 200 ایم سی کیوز پر مشتمل ایک جامع تحریری امتحان ترتیب دیا گیا، جس میں اسلامیات، پاکستان اسٹڈیز، ریاضی اور انگریزی جیسے اہم مضامین شامل تھے۔

امتحان کے نتائج کا اعلان موقع پر ہی کیا گیا، جس کے بعد نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے امیدواروں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ پہلی چار پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو لیپ ٹاپ جبکہ بارہویں پوزیشن تک آنے والے کامیاب امیدواروں کو نقد انعامات دیے گئے۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی معروف موٹیویشنل اسپیکر علیم شاہ خلجی تھے جبکہ اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نبی جان،محکمہ یوتھ آفیئرز خیبر آفیسر ساجد آفریدی، چیئرمین نسبت علی،آفریدی یوتھ ویلفیئر فاونڈیشن کے زبیر آفریدی سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

موٹیویشنل اسپیکر علیم شاہ خلجی نے ٹیسٹ کے اختتام پر نوجوان طلبہ و طالبات سے ایک پُراثر، ولولہ انگیز اور رہنمائی پر مبنی خطاب کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو مستقبل کے اہداف کے تعین، تعلیم کی اہمیت اور کیریئر کے درست انتخاب سے متعلق قیمتی اور عملی مشورے دیے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نبی جان بھی ٹیسٹ میں شریک یوتھ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اپنے لئے ویژن و راستہ منتخب کرکے اس پر سفر شروع کرے،انہوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز خیبر کی جانب سے اس مثبت اور بامقصد اقدام کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی اس نوعیت کے پروگرامز کے تسلسل کے عزم کا اظہار کیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    25-01-2026
  • No of Audience
    400
  • No of Participants
    400
  • Event Venue
    District Khyber

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo