Social Media Links
Digital Balance and Mental Wellness Seminar at District Swat
بر سوات میں "ڈیجیٹل توازن اور ذہنی فٹنس: صحت مند زندگی کی جانب ایک راستہ"
کے عنوان سے ایک مؤثر اور آگاہی پر مبنی سیمینار کا انعقاد ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز سوات اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سوات کے زیرِ اہتمام، میپا (MEPA) اور اپر سوات کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، خوازہ خیلہ کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ اس اہم سیمینار کی میزبانی اپر سوات کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں کی گئی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ لقمان خان تھے، جنہوں نے CSS اور PMS کی تیاری اور اس کی اہمیت پر جامع اور رہنمائی پر مبنی خطاب کیا، جس سے طلبہ میں سول سروسز میں شمولیت کے لیے حوصلہ اور آگاہی پیدا ہوئی۔
سیمینار میں مختلف معزز مقررین نے اپنے اپنے موضوعات پر قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔
جناب رفیع اللہ نے موسمیاتی تبدیلی کے ذہنی صحت پر خاموش اثرات پر روشنی ڈالی۔
جناب راشد احمد فیضی نے جذباتی ذہانت کی اہمیت بیان کی۔
جناب آصف جاوید نے کامیابی کے لیے مثبت ماحول کے انتخاب پر متاثر کن گفتگو کی۔
جناب سعد خان نے ذہنی دباؤ اور برن آؤٹ کے مؤثر انتظام پر اظہارِ خیال کیا۔
جناب رحمت اللہ نے کیریئر ایکسپلوریشن اور مقصد کے تعین کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی، جبکہ
جناب سید سلمان ناصر نے منشیات کے استعمال کی روک تھام میں نوجوانوں کے قائدانہ کردار کو اجاگر کیا۔
یہ سیمینار نہایت معلوماتی، حوصلہ افزا اور کامیاب ثابت ہوا۔ اپر سوات کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، خوازہ خیلہ کی انتظامیہ، فیکلٹی اور تمام منتظمین خصوصی داد کے مستحق ہیں جنہوں نے بہترین انتظامات، مثالی میزبانی اور نوجوانوں کی ذہنی و سماجی تربیت کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ ایسے اقدامات ایک صحت مند، باشعور اور مثبت معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
📋 Event Details
-
Event Date
21-01-2026 -
No of Audience
150 -
No of Participants
150 -
Event Venue
District Swat
🖼️ Event Photos