Social Media Links
Free Medical Camp Held on 18-01-2026 at District Malakand
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ملاکنڈ، پاک آرمی ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ملاکنڈ اور ایڈ انٹرنیشنل کے باہمی تعاون سے علاقے طوطاکان میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ کا مقصد دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا تھا۔
فری میڈیکل کیمپ میں ماہر اور مستند ڈاکٹروں نے خدمات انجام دیں، جہاں بڑی تعداد میں مردوں، خواتین اور بچوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں بلا معاوضہ ادویات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ مریضوں کو صحت و صفائی، احتیاطی تدابیر اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔
📋 Event Details
-
Event Date
18-01-2026 -
No of Audience
250 -
No of Participants
250 -
Event Venue
Totakan District Malakand
🖼️ Event Photos