Social Media Links
Session on Mental Health held on 15-01-2026 at District Hangu
ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب گوہر زمان وزیر اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب ڈاکٹر نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایت پر،
محکمہ امورِ نوجوانان ہنگو نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے
ڈسٹرکٹ جیل ہنگو میں قیدیوں کے لیے ایک مؤثر اور معلوماتی “مینٹل ہیلتھ آگاہی سیشن” کا انعقاد کیا گیا۔
اس سیشن کا بنیادی مقصد قیدیوں میں ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا، ذہنی دباؤ، اضطراب اور نفسیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے مثبت سوچ اور عملی رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تعارفی کلمات سے ہوا، جس کے بعد ماہرین نے ذہنی صحت سے متعلق مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اس سیشن میں جیل کے سپریٹنڈنٹ جناب طاہر جمال اور ڈاکٹر رازق خان نے بطور مہمان مقررین شرکت کی اور ذہنی صحت، مثبت طرزِ فکر اور معاشرتی رویّوں پر جامع گفتگو کی۔
ڈاکٹر رازق خان کے مطابق نو عمر مجرموں میں اضافہ ذہنی دباؤ، خاندانی مسائل اور رہنمائی کی کمی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ابتدائی عمر میں ذہنی صحت پر توجہ اور جیلوں میں آگاہی سیشن قیدیوں کی اصلاح اور مثبت کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جناب رضا اللہ نے پروگرام کے اختتام پر مہمان مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے فلاحی و آگاہی پروگرامز کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔
📋 Event Details
-
Event Date
15-01-2026 -
No of Audience
70 -
No of Participants
70 -
Event Venue
District Jail Hangu
🖼️ Event Photos