Social Media Links

2 Weeks Graphic Designing Course Concluded on 13-01-2026 at District Mardan

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کے تعاون سے گورنمنٹ ڈگری کالج لوندخوڑ میں فرنٹیئر یوتھ پارلیمنٹ کے زیرِ اہتمام 15 روزہ گرافکس ڈیزائننگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کورس کا مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا اور انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

کورس میں طلبہ کو گرافکس ڈیزائننگ سے متعلق بنیادی و جدید تکنیکیں سکھائی گئیں جن میں لوگو ڈیزائن، بینر میکنگ، سوشل میڈیا کری ایٹوز اور دیگر عملی مہارتیں شامل تھیں۔ تربیتی سیشنز تجربہ کار انسٹرکٹرز نے منعقد کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایسے کورسز نوجوانوں کو خودکفیل بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان اور فرنٹیئر یوتھ پارلیمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔

آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ منتظمین نے مستقبل میں بھی اسی نوعیت کے مزید تربیتی پروگرام منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    13-01-2026
  • No of Audience
    30
  • No of Participants
    30
  • Event Venue
    GDC Lond Khwar District Mardan

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo