Social Media Links

One Day Chess Championship Competition held on 7th January 2025 at District shangla

ڈپٹی کمشنر شانگلہ جناب محمد فواد صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شانگلہ جناب فرہاد علی خان نے خیبر پختونخوا چیس ایسوسی ایشن اور دی گفٹ آف چیس کے باہمی تعاون سے ضلع شانگلہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ،07 جنوری 2026 کو جرگہ ہال الپوری،ضلع شانگلہ میں ایک روزہ چیس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا۔

اس ٹورنامنٹ میں ضلع شانگلہ اورصوبہ بھر سے تقریباً 110 ماہر کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنی ذہنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اس چیمپئن شپ کی خاص بات یہ رہی کہ مرد کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھلاڑیوں نے بھی بھرپور شرکت کی، جو شانگلہ میں کھیلوں کے بدلتے ہوئے مثبت رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

اوپن کیٹیگری میں سخت مقابلے کے بعد سلمان علی خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ جمال ناصر رنر اپ رہے۔ امین خان نے تیسری، مصورکاکڑ نے چوتھی اور فرمان اللہ خان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ شاندار کارکردگی پر شہیر نواب کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خواتین کیٹیگری میں شائستہ بی بی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، شبانہ رنر اپ رہیں، جبکہ نہال حیات تیسری، منیبہ چوتھی اور روحما خالد پانچویں پوزیشن پر رہیں

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمحمد فواد صاحب ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے منتظمین، کھلاڑیوں اور رضاکاروں کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شطرنج ایک صحت مند اور فکری کھیل ہے جو نوجوانوں میں نظم و ضبط، تنقیدی سوچ اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے، اور ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

فرہاد علی خان ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شانگلہ نے اپنے خیالات

کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں نوجوانوں کو تعمیری پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں اور انہیں مثبت سمت میں آگے بڑھنے کا موقع دیتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے ذہنی کھیلوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر محمد سلمان خان وائس پریزیڈنٹ خیبر پختونخوا چیس ایسوسی ایشن اور پاکستان کے لیے دی گفٹ آف چیس کے ایمبیسیڈر نے کہا کہ شطرنج ایک ذہنی انڈور کھیل ہے جس میں 21ویں صدی کی اہم مہارتیں مثلاً مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت، فیصلہ سازی، یکسوئی، صبر اور حکمتِ عملی کو فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صحت مند سرگرمیاں شانگلہ کے نوجوانوں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

تقریب کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات، شیلڈز، شطرنج سیٹس اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ ایونٹ کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ ضلع شانگلہ میں شطرنج اور دیگر ذہنی کھیلوں کے فروغ کے لیے

ایسی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔


📋 Event Details
  • Event Date
    07-01-2026
  • No of Audience
    110
  • No of Participants
    110
  • Event Venue
    District Hall Alpuri District Shangla

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo