Social Media Links

Youth Awareness Seminar held on 06-01-2026 at District Swat

ڈپٹی کمشنر سوات جناب محب اللہ خان یوسفزئی اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا ں نعمان مجاہد کی ہدایات پر مورخہ 06 جنوری 2026 کو فالکن کالج، تحصیل بحرین میں ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز سوات کے زیرِ انتظام یوتھ آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین جناب احمد شیر تھے، جبکہ تقریباً 170 نوجوانوں نے پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام کے دوران نوجوانوں کو خود آگاہی، قائدانہ صلاحیتوں، ذہنی تندرستی، ذمہ دارانہ ڈیجیٹل استعمال کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال، انسانی سرمایہ کی اہمیت، نوجوانوں کا سماجی و قومی کردار، سماجی ہم آہنگی، سیاست میں نوجوانوں کی شرکت اور انتظامیہ کے ساتھ نوجوانوں کے تعاون جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی آگاہی دی گئی۔

انٹرایکٹو سیشنز اور حقیقی زندگی کی مثالوں کے ذریعے شرکاء میں تنقیدی سوچ، بہتر فیصلہ سازی اور زندگی کی بنیادی مہارتوں کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ایک ذمہ دار، باخبر اور فعال شہری کے طور پر تیار کرنا تھا تاکہ وہ معاشرے کی مثبت تعمیر میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    06-01-2026
  • No of Audience
    170
  • No of Participants
    170
  • Event Venue
    District Swat

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo