Social Media Links
Seerat-Un-Nabi MCQs Test held on 05-01-2026 at District Bannu
بنوں میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں اور ضلعی انتظامیہ بنوں کے باہمی تعاون سے، سٹوڈنٹس کوآپریشن آرگنائزیشن (SCO) کے زیرِ اہتمام سپورٹس کمپلیکس بنوں میں ایک پروقار "گرینڈ سیرت النبی ﷺ ایم سی کیوز (MCQs) ٹیسٹ" کا انعقاد کیا گیا۔ اس علمی مقابلے میں ضلع بھر سے تقریباً 600 کے قریب طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
مقابلے کے نتائج اور نمایاں پوزیشنز
ٹیسٹ میں طلبہ نے اپنی علمی قابلیت کا مظاہرہ کیا، جس کے پوزیشن ہولڈر درج ذیل ہے
* پہلی پوزیشن: انفال گل پندرہ ہزار روپے
* دوسری پوزیشن: محمد حاشر خان دس ہزار روپے
* تیسری پوزیشن: محمد طلحہ اور محمد صفت اللہ پانچ پانچ ھزار روپے
* چوتھی پوزیشن: عومیمہ اور محمد شمس الدین۔نے حاصل کی
تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) اللہ نواز خان تھے۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد زاہد خٹک اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اللہ نواز خان نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ شرکاء نے سٹوڈنٹس کوآپریشن آرگنائزیشن کی جانب سے ٹیسٹ کے بہترین انتظامات کی تعریف کی۔ایسے ٹیسٹ بنوں کے نوجوانوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوں گے اور ہم مستقبل میں بھی ان کی بھرپور سرپرستی جاری رکھیں گے
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اللہ نواز خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا اصل مقصد بنوں کے نوجوانوں کو سیرتِ طیبہ سے روشناس کرانا تھا۔ ضلعی انتظامیہ بنوں کے نوجوانوں کیلئے ایسے پروگرامز منعقد کرے گی۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد زاہد خٹک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایم سی کیوز ٹیسٹ کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو حضور پاک ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانا اور ان میں مطالعے کا ذوق پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ یوتھ آفس بنوں نوجوانوں کو صوبائی اور قومی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار کرنے کے لیے شب و روز کوشاں ہے تاکہ وہ ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔
📋 Event Details
-
Event Date
05-01-2026 -
No of Audience
600 -
No of Participants
600 -
Event Venue
District Bannu
🖼️ Event Photos