Social Media Links

Hazara Culture Festival held on 03-01-2026 at District Abbottabad

آج ڈسٹرکٹ کونسل ہال، ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آباد کے زیرِ اہتمام اور ہزارہ آفیشل کے اشتراک سے ہزارہ ثقافتی فیسٹیول کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس میں خطۂ ہزارہ کی ثقافت، روایات اور تہذیبی ورثے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق اسپیکر خیبر پختونخوا، جناب مشتاق احمد غنی تھے۔ انہوں نے اپنے بامقصد اور جامع خطاب میں ہزارہ کی ثقافتی اہمیت، نوجوانوں کے کردار اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اس موقع پر ہزارہ کے حوالے سے تقاریر، ٹیبلوز اور شاعری پیش کی گئی، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ آخر میں شرکاء، ایونٹ آرگنائزرز اور معزز مہمان میں ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

ایسے ثقافتی پروگرام نوجوان نسل کو اپنی ثقافتی شناخت سے جوڑنے اور قومی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    03-01-2026
  • No of Audience
    200
  • No of Participants
    200
  • Event Venue
    District Abbottabad

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo