Social Media Links
High Achiever Shining Stars for 60 Students Sponsored by Directorate of Youth Affairs
حال ہی میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے زیرِ کفالت 60 بچوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے A+گریڈ حاصل کیا۔ ان ہونہار طلبہ کی شاندار کامیابی پر انہیں اعزاز دینے اور حوصلہ افزائی کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا، ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا اور خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے اشتراک سے ایک خصوصی تعلیمی و تفریحی ٹرپ کا اہتمام کیا گیا۔
یہ ٹرپ “High Achievers – Shining Stars” کے عنوان سے یوتھ ہاسٹل خانسپور گلیات میں منعقد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 60 طلبہ نے شرکت کی۔ اس دورے کا مقصد بچوں کو ذہنی تازگی، عملی سیکھنے اور مثبت تفریح کے مواقع فراہم کرنا تھا۔
ٹرپ کے دوران بچوں نے اسلام آباد، مری اور ایوبیہ ٹریک کا دورہ کیا جبکہ مشکپوری ٹاپ تک ہائیکنگ بھی کی۔ ان سرگرمیوں سے بچوں میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے جذبات کو فروغ ملا۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں نے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت صفائی اور ماحولیاتی آگاہی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیا۔
باہمت بچوں نے اس ٹرپ کو یادگار اور نہایت مفید قرار دیتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ منتظم اداروں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرامز کا مقصد محنتی طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ انہیں صحت مند سرگرمیوں اور قومی ذمہ داریوں کا شعور دینا ہے۔
آخر میں منتظمین الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا، ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا اور خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی باصلاحیت اور
محنتی طلبہ کے لیے ایسے مزید پروگرامز منعقد کیے جاتے رہیں گے۔
📋 Event Details
-
Event Date
01-01-2026 -
No of Audience
60 -
No of Participants
60 -
Event Venue
Khanaspur Galyat Abbottabad
🖼️ Event Photos