Social Media Links
3 Weeks ebay ecommerce Course Started on 1st January 2026 at District Charsadda
محکمۂ امورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام 3 ہفتوں پر مشتمل ای بے (eBay) کورس کا باقاعدہ آغاز جوان مرکز چارسدہ میں کر دیا گیا ہے اس کورس میں 120 سے زیادہ طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جس کا مقصد نوجوانوں کو آن لائن کمائی اور ڈیجیٹل بزنس کے جدید مواقع سے روشناس کرانا ہے۔
کورس کے پہلے دن ٹرینر عاقب علی شاہ نے ای بے پر ایک جامع تعارفی سیشن لیا، جس میں طلبہ کو ای بے پلیٹ فارم، آن لائن سیلنگ، اور عالمی مارکیٹ میں کام کرنے کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جناب فہیم جان درانی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے آن لائن ورک اسکلز کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صرف ڈگری حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ ڈگری کے ساتھ عملی اسکلز پر توجہ دینا نہایت ضروری ہے تاکہ نوجوان خود کفیل بن سکیں اور روشن مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔
محکمۂ امورِ نوجوانان چارسدہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
📋 Event Details
-
Event Date
01-01-2026 -
No of Audience
120 -
No of Participants
120 -
Event Venue
Jawan Markaz Charsadda
🖼️ Event Photos