Social Media Links
New Year Culture and Litrary Event held on 31th December 2025 at District Swat
ضلع سوات میں31/12/2025 کوودودیہ ہال سیدو شریف سوات میں نوجوانوں کے لیے منعقدہ نیو ایئر نائٹ لٹریری اینڈ کلچرل ایونٹ (نوي کاله راشه د يو نوي سپين سبا سره ) کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اس تقریب میں نوجوانوں، ادبی حلقوں اور ثقافتی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔
جس میں تقریباً 2000 نوجوانوں نے شرکت کی -پروگرام میں ادبی و ثقافتی سرگرمیوں، تخلیقی اظہار اور مثبت تفریح کو فروغ دیا گیا۔ شرکاء نے مختلف ادبی و ثقافتی مظاہروں کے ذریعے نئے سال کا آغاز جوش و جذبے اور خوشگوار ماحول میں کیا۔
تقریب کا مقصد نوجوانوں کو ایک مثبت، محفوظ اور بامقصد پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، جس میں وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔ شرکاء نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے منتظمین کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
یہ تقریب نوجوانوں کے لیے نہ صرف ایک یادگار لمحہ ثابت ہوئی بلکہ سماجی ہم آہنگی اور ثقافتی اقدار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
📋 Event Details
-
Event Date
31-12-2025 -
No of Audience
2000 -
No of Participants
2000 -
Event Venue
District Swat
🖼️ Event Photos