Social Media Links
Study Tour to Murree and Islamabad held on 30th December 2025 at District Swabi
ڈپٹی کمشنر جناب نصراللّٰہ خان کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز آفس صوابی نے ایک اہم اور تعلیمی نوعیت کا اسٹڈی ٹور منعقد کیا۔
ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز صوابی کے تعاون سے اتفاق ہیئر ڈریسرز اکیڈمی کے ہونہار سٹوڈنٹس نے نیشنل ہیلتھ اینڈ بیوٹیشن آرگنائزیشن (NHB0) اسلام آباد کا معلوماتی اور تعلیمی اسٹڈی ٹور کیا۔
این ایچ بی او کے معزز چیئرمین جناب سر غلام علی انجم نے ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز صوابی کے اس مثبت اور تعمیری اقدام کو سراہتے ہوئے نہ صرف بھرپور تعاون کیا بلکہ طلبہ کا پرتپاک استقبال بھی کیا۔
این ایچ بی او کی تجربہ کار ٹیم نے سٹوڈنٹس کو اکیڈمک، پروفیشنل اور جدید تربیتی ماحول میں مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کروایا، مفید رہنمائی فراہم کی اور ان کے مستقبل کے حوالے سے اہم معلومات بھی دیں۔
وزٹ کے اختتام پر سر غلام علی انجم صاحب نے ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز صوابی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تربیتی و تعمیری پروگرام نوجوانوں کے ہنر اور قابلیت کو مزید نکھارتے ہیں، اور این ایچ بی او ہر قدم پر ایسے مثبت اقدامات میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
مزید ازاں سٹوڈنٹس کی ریفریشمنٹ اور خوشگوار تجربے کے لیے انہیں مری کا تفریحی دورہ بھی کروایا گیا
📋 Event Details
-
Event Date
30-12-2025 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
Islamabad and Murree
🖼️ Event Photos