Social Media Links

Session on Promotion of Peace held on 31th December 2025 at District Mohmand

ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند کے تعاون سے آج یوتھ پیس چیمپئنز اور مرستیال ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے یوتھ لیڈرشپ، عدم تشدد اور امن کے فروغ کے موضوع پر جاری سرگرمی کا دوسرا دن گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز، غلنئی، ضلع مہمند میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔

سیشن سے اسسٹنٹ کمیشنر اپر مہمند جناب عثمان حمزہ اور انسانی حقوق کے وکیل اور مرستیال ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو، ایڈووکیٹ افضل مہمند نے خطاب کیا۔ مقررین نے نوجوانوں کو معاشرتی ہم آہنگی، برداشت، مکالمے اور پرامن جدوجہد کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک پُرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد باشعور اور ذمہ دار نوجوان ہی رکھ سکتے ہیں۔

پروگرام کے moderator رضوان مہمند تھے جو نہایت انٹرایکٹو رہا، جس میں طلبہ نے سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا۔ سوال و جواب کے سیشن، مباحثے اور گروپ ایکٹیویٹیز کے ذریعے نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں اور امن سازی کے شعور کو فروغ دیا گیا۔ پروگرام میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس سے ان کی دلچسپی اور جوش و جذبے کا بھرپور اظہار ہوا۔

تقریب کے اختتام پر طلبہ نے اجتماعی طور پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ معاشرے میں یوتھ پیس چیمپئنز کے طور پر اپنا کردار ادا کریں گے اور امن، عدم تشدد، رواداری اور بنیادی انسانی حقوق کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کریں

گے


📋 Event Details
  • Event Date
    31-12-2025
  • No of Audience
    200
  • No of Participants
    200
  • Event Venue
    District Mohmand

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo