Social Media Links

Expouser and Study Tour held on 25th & 26th December 2025 at District Bannu

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (UST) بنوں کے انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے 150 طلبہ کے لیے 25 اور 26 دسمبر کو دو روزہ خصوصی ایکسپوژر اینڈ اسٹڈی ٹور کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

اس تعلیمی و تفریحی دورے میں بنوں، مرج ڈسٹرکٹ (سابقہ فاٹا) اور FR بنوں کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شرکت کی۔

طلبہ کو دو بسوں کے ذریعے اسلام آباد، مری اور گلیات کے اہم مقامات کا دورہ کروایا گیا، جبکہ دورے کے دوران طلبہ کا نائٹ اسٹے مری میں رکھا گیا۔

دورے کے دوران طلبہ نے قائدِاعظم یونیورسٹی، اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہیں ایک بڑے قومی تعلیمی ادارے کے تعلیمی نظام، تدریسی ماحول اور اعلیٰ تعلیم کے عمومی طریقۂ کار سے آگاہی دی گئی۔ اس وزٹ کا مقصد طلبہ میں سیکھنے کا جذبہ پیدا کرنا اور انہیں مستقبل کی تعلیمی سمت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر بنوں محمد زاہد خٹک نے کہا کہ اس طرح کے سپانسرڈ اسٹڈی ٹورز نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور ان کی تعلیمی و فکری نشوونما کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک کے بڑے تعلیمی اداروں کا عملی مشاہدہ فراہم کرنا ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ اور اعتماد پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سحرون درانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹور کے دوران طلبہ کا نظم و ضبط قابلِ تحسین رہا، جو ادارے کی بہتر تربیت اور قیادت کا مظہر ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سحرون درانی نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے بعد یہ دورہ طلبہ کے لیے ذہنی تازگی اور تعلیمی آگاہی کا بہترین موقع ثابت ہوا۔

دورے میں شریک طلبہ نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد زاہد خٹک اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایکسپوژر ٹورز خود اعتمادی، مثبت سوچ اور تعلیمی آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے تعلیمی دوروں کا تسلسل برقرار رکھا جائے تاکہ پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع میسر آ سکیں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    26-12-2025
  • No of Audience
    150
  • No of Participants
    150
  • Event Venue
    Islamabad and Murree

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo