Social Media Links

Aman Mushaira Program held on 28th December 2025 at Distirct Shangla

آج بتاریخ 28 دسمبر 2025 ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شانگلہ کی جانب سے "شانگلہ امن مشاعرہ" کے عنوان سے حرا سکول اینڈ کالج پورن شانگلہ میں ایک شاندار ادبی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحصیل پورن اور ضلع شانگلہ کے دیگر تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 200 نوجوانوں نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ہر دلعزیز ایم پی اے عبدالمنیم خان (حاجی صاحب) تھے، جنہوں نے اپنی شرکت سے تقریب کی رونق بڑھائی اور نوجوانوں کے ادبی

ذوق کی بھرپور تعریف کی۔

مشاعرے میں شانگلہ اور دوسرے اضلاع کے مایہ ناز شعراء اور مہمانوں نے اپنے مخصوص لب و لہجے میں امن اور مٹی کی خوشبو سے مہکتا کلام پیش کیا، جن میں نمایاں نام یہ ہیں

عطا الرحمن عطا صاحب

فیض علی خان فیض صاحب

عادل ارمان صاحب

عدنان انیس گل صاحب

سیراج الدین سیراج صاحب

خمار یوسفزئی صاحب

فرحت عباس صاحب

عنبر یوسفزئی صاحب

امتیاز خان صاحب

عجب خان تنہا صاحب

اور نثار عادل صاحب

ایم پی اے عبدالمنیم صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشاعرے کسی بھی زندہ معاشرے کی پہچان ہوتے ہیں۔ ایسے پروگراموں سے نوجوانوں میں امن پسندی اور فکری پختگی پیدا ہوتی ہے۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شانگلہ کی یہ کاوش قابلِ ستائش ہے جس نے مقامی ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں پیش کرنے کا بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    28-12-2025
  • No of Audience
    200
  • No of Participants
    200
  • Event Venue
    District Shangla

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo