Social Media Links

Celebration of Quaid-e-Azam Day 2025 at District Kolai Palas

ڈپٹی کمشنر کولائی پالس اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کی ہدایات پر آج مورخہ 25 دسمبرکو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یومِ پیدائش شایان شان طریقے سے منایا گیا۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کولائی پالس نے بانی پاکستان کے یوم ولادت منانے کے حوالے سے کوہستان انٹرنیشنل پبلک سکول میں ایک پروقار اور بامقصد پروگرام کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کولائی پالس جناب وحید مغل صاحب تھے۔

اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل میں قائدِاعظمؒ کی زندگی، جدوجہدِ آزادی، قومی خدمات اور اُن کے سنہری اصولوں ایمان، اتحاد اور نظم سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اُن کی قیادت، اصول پسندی، قانون کی بالادستی اور نوجوانوں کے لیے دی گئی رہنمائی کو اجاگر کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے نوجوان قائدِاعظمؒ کے افکار کو اپنا کر ملک و قوم کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پروگرام کے دوران طلباء نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ مہمان خصوصی نے بھی باباۓقوم کی زندگی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان کے حصول کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پروگرام کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور بچوں میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔


📋 Event Details
  • Event Date
    25-12-2025
  • No of Audience
    120
  • No of Participants
    120
  • Event Venue
    District Kolai Palas

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo