Social Media Links
Pinting and Quiz Competition held on 24th December 2025 at District Mansehra
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ نے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ ریلیجس اسٹڈیز کے چیئرپرسن ڈاکٹر شاہد امین صاحب کے اشتراک سے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں نہایت بامقصد سیرت کوئز مقابلہ اور پینٹنگ مقابلہ کا انعقاد کیا۔
سیرت کوئز مقابلہ میں طلبہ نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر اپنی علمی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
سیرت کوئز مقابلہ کے انعامات:
پہلی پوزیشن: 25,000 روپے
دوسری پوزیشن: 20,000 روپے
تیسری پوزیشن: 15,000 روپے
پینٹنگ مقابلہ میں طلبہ نے سیرتِ رسول ﷺ کے پیغام کو رنگوں کے ذریعے خوبصورتی سے پیش کیا۔
پینٹنگ مقابلہ کے انعامات:
پہلی پوزیشن: 15,000 روپے
دوسری پوزیشن: 10,000 روپے
تیسری پوزیشن: 5,000 روپے
ایونٹ کے اختتام پر وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
یہ ایونٹ نوجوان نسل میں سیرتِ نبوی ﷺ کی تعلیمات کو فروغ دینے اور مثبت، تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا ایک بہترین اقدام ثابت ہوا۔
📋 Event Details
-
Event Date
24-12-2025 -
No of Audience
300 -
No of Participants
300 -
Event Venue
District Mansehra
🖼️ Event Photos