Social Media Links
HU BIZ FEST 2025 held on 23rd December 2025 at District Mansehra
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ نے ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے اشتراک سے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ایک شاندار 3 روزہ ایونٹ “HU BIZ FEST” کا انعقاد کیا۔
22 دسمبر سے 24 دسمبر تک جاری رہنے والا یہ ایونٹ سیکھنے، تخلیقی صلاحیتوں، مقابلے اور جدت کا خوبصورت امتزاج تھا جس نے پورے کیمپس کو توانائی اور جوش سے بھر دیا۔
ایونٹ کے پہلے دن کے چیف گیسٹ
ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر خیبر پختونخوا برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز تاج محمد خان ترند تھے، جنہوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مانسہرہ عثمان سعید کو اس شاندار ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور آئندہ بھی ایسے معیاری اور بامقصد پروگرامز کے انعقاد کی ہدایت کی۔
HU BIZ FEST کی نمایاں سرگرمیاں (5 ایونٹ ڈومینز):
Biz Pitch
طلبہ نے جدید بزنس آئیڈیاز اور بزنس پلانز پیش کیے، جہاں مستقبل کے کاروباری رہنماؤں کی جھلک واضح نظر آئی۔
Biz Quiz
تیز رفتار اور دلچسپ بزنس کوئز مقابلے میں طلبہ کی ذہانت اور معلومات کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔
Biz Ads
تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار اظہار، جہاں ٹیموں نے منفرد اور جدید اشتہاری مہمات پیش کیں۔
Biz Talks
ماہرین نے اپنے قیمتی تجربات اور انڈسٹری کی بصیرت اگلی نسل کے ساتھ شیئر کی۔
Biz Mela
اسٹال فیسٹیول نے کیمپس کو میلے کا روپ دے دیا — کھانوں، دستکاری اور تخلیقی انسٹالیشنز نے ایونٹ کو یادگار بنا دیا۔
HU BIZ FEST نہ صرف ایک ایونٹ تھا بلکہ نوجوانوں کے لیے سیکھنے، نیٹ ورکنگ اور اپنی صلاحیتیں منوانے کا ایک تاریخی موقع ثابت ہوا۔
📋 Event Details
-
Event Date
23-12-2025 -
No of Audience
500 -
No of Participants
500 -
Event Venue
District Mansehra
🖼️ Event Photos