Social Media Links

Free Medical Camp held on 22nd December 2025 at Tira District Khyber

تیراہ میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس خیبر ، ایڈ انٹرنیشنل اور 213 وِنگ تیراہ ملیشیا بریگیڈ کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ

741 مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور ادویات کی فراہمی

توردرہ خیبر (نمائندہ خصوصی)

قبائلی ضلع خیبر کے پسماندہ علاقے توردرہ تیراہ میں عوامی فلاح کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے AID International اور 213 وِنگ تیراہ ملیشیا بریگیڈ کے زیرِ اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس سے سیکڑوں مستحق افراد نے استفادہ کیا۔

فری میڈیکل کیمپ میجر گلفام شہید اسکول، مہربان کلے، ملک دین خیل میں منعقد کیا گیا، جہاں 213 وِنگ تیراہ ملیشیا نے مکمل تعاون اور سکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔ میڈیکل کیمپ میں پشاور کے معروف ہسپتالوں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (HMC)، لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH) اور رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ (RMI) سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹروں نے رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دیں۔

AID International کے سی ای او رحمان بادشاہ کی قیادت میں پشاور سے آنے والی میڈیکل ٹیم میں مرد و خواتین ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور فارماسسٹ شامل تھے۔ ٹیم میں مختلف شعبہ جات کے ماہرین، جن میں میڈیکل اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، جنرل فزیشن، فزیوتھراپسٹ اور دیگر شعبوں کے ڈاکٹرز شامل تھے، نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔

میڈیکل کیمپ سے کمرخیل، کوکی خیل، ملک دین خیل، قمبر خیل اور سپاہ سے تعلق رکھنے والے 741 سے زائد مریضوں نے فائدہ اٹھایا، جن میں 181 مرد، 258 خواتین اور 302 بچے شامل تھے۔ مریضوں کو مفت طبی معائنے کے ساتھ مختلف بیماریوں کی تشخیص اور ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔

علاقے کے عوام نے AID International اور 213 وِنگ تیراہ ملیشیا کے اس فلاحی اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں اس نوعیت کے فری میڈیکل کیمپس عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ مقامی عمائدین نے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی منصوبے تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    22-12-2025
  • No of Audience
    740
  • No of Participants
    740
  • Event Venue
    District Khyber

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo