Social Media Links
Anti Drug Awareness Seminar held on 19th December 2025 at District Bajaur
ضلع یوتھ آفس باجوڑ اور سلارزئی یوتھ جرگہ کے زیرِ اہتمام، ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے طیبہ انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج پشت میں 19 دسمبر 2025 کو انسدادِ منشیات کے حوالے سے ایک اہم آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں 80 جوانوں نے حصہ لیا ۔
سیمینار میں سرکل ڈی ایس پی جناب جمال شاہ صاحب اور ایس ایچ او سلارزئی جناب عبدالرزاق صاحب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ جبکہ سلارزئی یوتھ جرگہ کے چیئرمین جناب عزیر خان اور اسکول کے پرنسپل نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان، اس کے معاشرتی و اخلاقی نقصانات اور نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی.
اس پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں اور طلبہ میں منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں شعور بیدار کرنا، انہیں اس لعنت سے دور رکھنے کے لیے رہنمائی فراہم کرنا، اور ایک صحت مند، باخبر اور مثبت سوچ رکھنے والی نسل کی تربیت کرنا تھا، تاکہ نوجوان معاشرے میں ایک مؤثر اور تعمیری کردار ادا کر سکیں۔
آخر میں مہمانانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں اور طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
📋 Event Details
-
Event Date
19-12-2025 -
No of Audience
80 -
No of Participants
80 -
Event Venue
District Bajaur
🖼️ Event Photos