Social Media Links

Closing Ceremony of 15 Days Video Editing Course held on 19th December 2025 at District Bajaur

ضلع باجوڑ میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 15 روزہ فری ویڈیو ایڈیٹنگ کورس کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا، جس میں ضلع بھر سے 130 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب 18 دسمبر 2025 کو باجوڑ ماڈل سکول اینڈ کالج، سول کالونی خار میں منعقد ہوئی۔

اس تربیتی کورس کا مقصد نوجوانوں کو ویڈیو ایڈیٹنگ اور ڈیجیٹل میڈیا کی جدید مہارتیں فراہم کرنا تھا تاکہ وہ فری لانسنگ کے ذریعے باعزت روزگار حاصل کر سکیں اور باجوڑ کی سیاحت، ثقافت اور مقامی کاروبار کو مؤثر انداز میں اجاگر کر سکیں۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی ارشاد خان تھے۔ دیگر معزز مہمانوں میں ایس ڈی ای او میاں عبد الرحمن، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے اور سابق صدر کرکٹ ایسوسی ایشن اسماعیل خان شامل تھے۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ ٹاپ چار طلبہ کو شیلڈز دی گئیں۔ یوتھ آفیسر فرہاد اللہ نے اس موقع پر پرنسپل باجوڑ ماڈل سکول اینڈ کالج جناب نذیر ملاخیل کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تربیتی کورس کے لیے ہال فراہم کیا۔ اس کے علاوہ یوتھ آفیسر کی جانب سے معزز مہمانوں کو بھی شیلڈز پیش کی گئیں۔

شرکاء نے یوتھ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی ایسے تربیتی پروگراموں کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    19-12-2025
  • No of Audience
    130
  • No of Participants
    130
  • Event Venue
    District Bajuar

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo