Social Media Links

Job Fare 2025 at AWKUM held on 18th December 2025

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں آج جاب فیئر کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع سے روشناس کرانا تھا۔ اس جاب فیئر میں کمشنر مردان ڈویژن اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی۔

تقریب میں صوبہ بھر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پروفیسر صاحبان، تعلیمی ماہرین اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مردان صدام نے حصوصی طور پہ شرکت کی ۔

مقررین نے اس موقع پر جاب فیئر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں اور تعلیمی اداروں کو صنعت سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

جاب فیئر کے دوران مختلف اداروں اور کمپنیوں نے اپنے اسٹالز قائم کیے جہاں طلبہ کو روزگار، انٹرن شپ اور کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔ شرکاء نے جاب فیئر کو نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    18-12-2025
  • No of Audience
    3000
  • No of Participants
    3000
  • Event Venue
    District Mardan

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo