Social Media Links

Signing MOU With University of Science and Technology Bannu for Establishment of Jawan Markaz

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرز کے درمیان نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جوان مرکز کی تعمیر کے سلسلے میں لیز معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس معاہدے کے تحت بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز کو جوان مرکز کی تعمیر کے لیے زمین فراہم کرے گی۔

تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب، ڈین آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد نواز، رجسٹرار بنوں یونیورسٹی ڈاکٹر سردارز خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ورکس انجینیئر محمد ریحان، پروفیسر ڈاکٹر افضل شاہ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ اینڈ سائنسز ڈاکٹر سہرون درانی سمیت ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرز کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر زبیر خٹک، ڈپٹی ڈائریکٹر سردار محمد عرفان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر بنوں محمد زاہد خٹک اور سابقہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر بنوں کامران اللہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرز کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر زبیر خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوان مرکز کے قیام کا مقصد نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں، جدید اسکلز حاصل کریں اور مثبت سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے سکیں۔

زبیر خٹک کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں کے تعاون اور یونیورسٹی انتظامیہ کی شراکت سے قائم ہونے والا جوان مرکز نہ صرف طلبہ بلکہ پورے ضلع کے نوجوانوں کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرز نوجوانوں کی رہنمائی، تربیت اور انہیں قومی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب نے کہا کہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوان مرکز کے قیام سے طلبہ اور ضلع کے نوجوانوں کو تعلیمی رہنمائی، اسکل ڈویلپمنٹ، جدید تربیت، آئی ٹی سہولیات، کیریئر کونسلنگ اور مثبت سرگرمیوں کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ نوجوانوں کو خودمختار بنانے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وائس چانسلر نے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرز کے ساتھ اس شراکت داری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ادارے کی جانب سے نیک تمناؤں اور مکمل تعاون کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی مستقبل میں بھی نوجوان دوست منصوبوں کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

مقررین نے اس مفاہمتی یادداشت کو نوجوانوں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوان مرکز نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں قومی ترقی کے عمل میں فعال کردار ادا کرنے میں مدد فراہم 


📋 Event Details
  • Event Date
    30-12-2025
  • No of Audience
    20
  • No of Participants
    20
  • Event Venue
    University of Science and Technology Bannu

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo