Social Media Links

Seminar on CSS/PMS Career Counseling held on 17th December 2025 at District Swat

گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ، سوات میں کیریئر کونسلنگ (CSS / PMS) کے حوالے سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جو 17 دسمبر 2025 کو منعقد ہوا۔ اس سیمینار کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات محترم محب اللہ خان اور ایس ڈی ای او بابوزئی سوات محترم محمد گل تھے۔

یہ پروگرام ڈپٹی کمشنر سوات محترم سلیم جان مروت اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا محترم نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایات پر منعقد کیا گیا۔

پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ محترم مقبول احمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا جاتا ہے جن کے تعاون سے یہ پروگرام کامیابی سے منعقد ہوا۔ سیمینار میں 200 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی اور CSS و PMS کے حوالے سے قیمتی رہنمائی حاصل کی۔


📋 Event Details
  • Event Date
    17-12-2025
  • No of Audience
    200
  • No of Participants
    200
  • Event Venue
    District Swat

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo