Social Media Links
Closing ceremony of the English Language Course held on 17th December 2025 at District Shangla
ڈپٹی کمشنر شانگلہ جناب محمد فواد خان اور ڈائریکٹر امور نوجوانان جناب ڈاکٹر نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شانگلہ کے جانب سے جی ایچ ایس ایس میرہ تحصیل بشام میں شروع کیے گئے دو ماہ پر مشتمل " انگلش لینگویج کورس" آج اختتام پذیر ہوا اس موقع پر اختتامی تقریب کا انعقاد آج جی ایچ ایس ایس میرہ تحصیل بشام، شانگلہ میں کیا گیا۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بشام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ کورس کے طلباء، شانگلہ کے نوجوانوں اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ اس کورس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دینا اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بشام جناب نور محمد صاحب نے کورس کے اغراض و مقاصد اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے اس کورس کی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی اور کورس کو کامیابی سے مکمل کرنے والے طلباء کو مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے اختتام پر کورس کو کامیابی سے مکمل کرنے والے تمام طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کی گئی، جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء، مہمان خصوصی، اور دیگر مہمانوں کو یوتھ آفیس شانگلہ کے طرف سے اعزازی شیلڈز پیش کی گئی۔
📋 Event Details
-
Event Date
17-12-2025 -
No of Audience
80 -
No of Participants
80 -
Event Venue
GHSS Maira Besham, Shangla
🖼️ Event Photos