Social Media Links
One Month Hair Dressing and Beautician Course 2025 at District Swabi
محترم ڈپٹی کمشنر جناب نصراللہ خان صاحب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز آفس صوابی نے اطفیت ہیئر ڈریسر اینڈ بیوٹیشن آرگنائزیشن صوابی کے اشتراک سے صوابی میں ایک ماہ پر مشتمل سیلون انٹرپرینیورشپ ٹریننگ کورس کا کامیاب انعقاد کیا۔
اس ٹریننگ کی اختتامی تقریب نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس کورس کے لیے 100 نوجوانوں نے درخواستیں جمع کروائیں، جن میں سے 50 سے زائد نوجوانوں نے باقاعدگی سے شرکت کی اور ٹریننگ مکمل کی۔ دورانِ تربیت شرکاء نے اسلام آباد، پشاور اور مردان سے آئے ہوئے ماہر اور تجربہ کار اساتذہ سے پروفیشنل سیلون اسکلز جن میں ہیئر ڈریسنگ، بیوٹی کیئر اور بنیادی کاروباری مہارتیں شامل ہیں، سیکھیں۔
اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں جناب محمد سراج سردار، جناب عابد علی صاحب اور امان جرگہ کی بھرپور معاونت اور تعاون قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے اس ٹریننگ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
فائنل امتحان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں میں پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات اور اسناد دی گئیں، جبکہ دیگر تمام شرکاء کو بھی سرٹیفکیٹس فراہم کیے گئے۔ ان شاء اللہ یہ تربیت یافتہ نوجوان اب اپنا ذاتی سیلون سیٹ اپ شروع کریں گے اور اپنے خاندان کی مالی معاونت میں اہم کردار ادا کریں گے۔
صوابی کے عوام نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر صوابی کی کاوشوں کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ اس نوعیت کی مفید تربیتی سرگرمیاں تحصیل کی سطح پر بھی منعقد کی جائیں۔
📋 Event Details
-
Event Date
17-12-2025 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Swabi
🖼️ Event Photos