Social Media Links
National Conference on Literature, Culture and Climate 2025 at District Swat
نیشنل کانفرنس آن لٹریچر، کلچر اینڈ کلائمیٹ (NCLCC-25) کا دوسرا ایڈیشن جامعہ سوات کے شعبہ انگریزی و غیر ملکی زبانوں کے زیرِ اہتمام جامعہ سوات ہی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب کی صدارت کانفرنس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام خالص نے کی، جس میں ادب، ثقافت، مقامی علم اور ماحولیاتی تبدیلی کے باہمی تعلق پر جامع اور بامقصد مباحثہ ہوا۔
یہ کانفرنس ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا نعمان مجاہدکی ہدایات پر منعقد ہوئی، جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات نے انتظامی تعاون میں مؤثر کردار ادا کیا۔ قومی سطح کے مقررین کی علمی تقاریر اور ثقافتی سرگرمیوں نے کانفرنس کو چار چاند لگا دیے۔
NCLCC-25 نے خیبر پختونخوا میں کلائمیٹ ہیومینٹیز کے فروغ، نوجوانوں کی فکری تربیت اور تعلیمی اداروں
میں ماحولیاتی شعور کے استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔
📋 Event Details
-
Event Date
15-12-2025 -
No of Audience
150 -
No of Participants
150 -
Event Venue
District Swat
🖼️ Event Photos