Social Media Links

Seminar on Anti Corruption 2025 at District Shangla

ڈپٹی کمشنر شانگلہ جناب محمد فواد خان اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز جناب ڈاکٹر نعمان مجاہد کے ہدایات پر آج ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ کے زیرِ اہتمام حرا ماڈل سکول شانگلہ میں کرپشن کے خلاف شعور بیداری کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا بنیادی مقصد ہمارے ملک سے کرپشن کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے نوجوانوں اور طلباء کو اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا

تھا۔

اس باوقار تقریب میں ضلع شانگلہ کی کئی با اثر شخصیات نے شرکت کی اور اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔ شرکاء نے کرپشن کے سماجی، معاشی اور اخلاقی نقصانات پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو ایک ایماندار اور شفاف معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

اُن اہم شخصیات کے نام جنہوں نے تقریب کی رونق بڑھائی:

(Ex S.P & DRC Chairman)بحر الدین صاحب

(DSP) ملک حضرت حسین صاحب

(SHO Special Branch) محمد حسین صاحب

ڈاکٹر دوست محمد صاحب

(Principal Hira Model School)عبید اللہ صاحب

فضل سبحان صاحب

(Chairman Youth Of Shangla) سید انعام اللہ سادات

تقریب میں حرا ماڈل سکول کے طلباء اور شانگلہ کے

نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری نوجوان نسل مثبت تبدیلی لانے کے لیے پر عزم ہے۔ مہمانوں نے زور دیا کہ کرپشن کے خلاف جنگ میں دیانتداری اور سچائی کو اپنا ہتھیار بنانا ہو گا۔

پروگرام کے اختتام پر، تقریب میں فعال کردار ادا کرنے والے تمام شرکاء اور معزز مہمانوں میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور ساتھ ہی بدعنوانی کے حوالے سے ایک آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں تمام حاضرین نے شرکت کی۔


📋 Event Details
  • Event Date
    12-12-2025
  • No of Audience
    120
  • No of Participants
    120
  • Event Venue
    District Shangla

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo