Social Media Links
Celebration of Anti Corruption Day 2025 at District Dir Lower
اج "اینٹی کرپشن ویک" کے حوالے سے ضلعی ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ بلامبٹ میں ضلعی انتظامیہ دیر پائین کے زیر اہتمام ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس و دیگر محکمہ جات کے تعاون سے ایک پر وقار آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔۔
جسمیں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔۔
پروگرام میں سکول کے طلباء نے بد عنوانی ایک ناسور کے عنوان سے تقاریر،نظمیں اور دیگر آئٹمز پیش کئے۔۔
مشہور شاعر مسلم خان وصال نے اپنی لکھی ہوئی نظمیں پیش کیں ۔۔
پروگرام کے مہمان خصوصی جناب جانباز احمد اے۔سی تیمرگرہ تھے۔۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سطح اور ہر شکل میں موجود کرپشن کا خاتمہ ہم سب کی مجموعی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ معاشرے کو کروں کو کھوکھلا کر رہا ہے۔۔۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا و دیگر مہمانوں نے طلباء اور مہمانوں میں توصیفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔۔ تقریب کے آخر میں بدعنوانی کے حوالے سے ایک آگاہی واک بھی کیا گیا جس میں تمام حاضرین نے شرکت کی۔۔
تقریب کا اختتام دعا کیساتھ کیا گیا۔۔
📋 Event Details
-
Event Date
12-12-2025 -
No of Audience
250 -
No of Participants
250 -
Event Venue
District Dir Lower
🖼️ Event Photos