Social Media Links
Youth Talent Expo held on 11th December 2025 at District Mansehra
ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی خصوصی ہدایات پر ضلع یوتھ آفس مانسہرہ نے آج ہزارہ یونیورسٹی میں اسلامی جمعیتِ طلبہ کے بھرپور تعاون سے ایک پُرمقصد، منظم اور شاندار Youth Talent Expo کا انعقاد کیا۔
تقریب میں سیاسی، سماجی اور علمی حلقوں سے وابستہ متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ خاص طور پر اسلام 360 ایپ کے بانی، معروف محقق اور اسکالر جناب زاہد حسین چِیپا صاحب کی خصوصی آمد نے پروگرام کو مزید باوقار بنا دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال پر نہایت مؤثر انداز میں رہنمائی فراہم کی۔
ایکسپو کے دوران بنو قابل کے ٹیکنیکل کورسز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ بھی لیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ مختلف کتب اور معلوماتی اسٹالز بھی لگائے گئے، جنہیں طلبہ نے بھرپور دلچسپی سے دیکھا۔
پروگرام کا اہم ترین حصہ سائنس ایگزیبیشن مقابلہ تھا، جس میں نوجوانوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی سوچ کا بہترین مظاہرہ کیا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات بھی دیے گئے۔
تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مانسہرہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی مانسہرہ کے نوجوانوں کے لیے ایسی مثبت، تعمیری اور با مقصد سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔
📋 Event Details
-
Event Date
11-12-2025 -
No of Audience
1000 -
No of Participants
1000 -
Event Venue
District Mansehra
🖼️ Event Photos