Social Media Links

Youth Talent Show held on 11 December 2025 at District Shangla

ڈپٹی کمشنر شانگلہ جناب محمد فواد اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز جناب ڈاکٹر نعمان مجاہد کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شانگلہ فرہاد علی خان کی زیر نگرانی اور کاوشوں سے سمارٹ سکول شانگلہ میں یوتھ ٹیلنٹ پروگرام کا ایک کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کے پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنا اور انہیں ایک باوقار پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔

🏫 حصہ لینے والے ادارے:

مقابلوں میں شانگلہ کے معروف تعلیمی اداروں کے طلباء نے بھرپور حصہ لیا، جن میں شامل تھے:

Hira High School and College Deari

Sky Hawk School and College

Smart School and College

Hira School Belly Baba

Govt Primary School Belly Baba

Shangla Children Academy Deari

🎤 پروگرام کے اہم مقابلے:

پروگرام میں مختلف النوع مقابلے منعقد کیے گئے جس نے شرکاء کی فنی اور فکری صلاحیتوں کو خوبصورت انداز میں پیش کیا:

تلاوتِ کلامِ پاک

نعت شریف

قومی ترانہ

ملی نغمہ

اردو تقاریر کے مقابلے

انگلش تقاریر کے مقابلے

👨‍⚖️ ججز پینل اور معزز مہمان:

پروگرام کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے شانگلہ کی معروف شخصیات پر مشتمل ججز پینل نے اپنے فرائض سرانجام دیے:

ASDEO Male حکیم اللہ صاحب

ASDEO صدام حسین صاحب

EX DSP بہاؤالدین صاحب

SST محمد حنیف صاحب

SST Eng خیال زادہ صاحب

PRCS Shangla خالد خان صاحب

Lecturer Uni of Shangla سلیمان شاہ صاحب

ڈاکٹر دوست محمد صاحب

Youth Councilor خان بہادر صاحب

Chairman Youth of Shangla سید انعام اللہ سادات

خورشید عالم صاحب

ان معزز مہمانوں نے نہ صرف ججز کے فرائض سر انجام دیے بلکہ شرکاء کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

🎁 تقسیمِ انعامات:

پروگرام کے اختتام پر:

پوزیشن ہولڈرز اور معزز مہمانوں کو ان کی شاندار کارکردگی اور تعاون کے اعتراف میں شیلڈز پیش کی گئیں۔

مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام باہمت طلباء میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، تاکہ ان کے جذبے کو سراہا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فرہاد علی خان اور ان کی ٹیم قابلِ تعریف ہے جنہوں نے شانگلہ کے نوجوانوں کو اپنی قابلیت دکھانے کا ایک شاندار موقع فراہم کیا۔ یہ پروگرام اس بات کا

ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔


📋 Event Details
  • Event Date
    11-12-2025
  • No of Audience
    300
  • No of Participants
    300
  • Event Venue
    District Shangla

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo