Social Media Links
Book Fair 2025 held on 11 December 2025 at District Peshawar
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس پشاور نے پشاور میں منعقد ہونےوالے ادبی میلہ برائے اطفال کی سرپرستی کی۔ یہ پروگرام ادبیاتِ اطفال خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام اکیڈمی ادبیات، حیات آباد میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں بچوں، اساتذہ اور والدین نے بھرپور شرکت کی۔ اس میلے میں خیبرپختونخوا کے نامور ادیب، شعراء اور فنون لطیفہ سے وابستہ لوگوں نے بھی شرکت کی۔
یہ میلہ مطالعے، تخلیقی سوچ اور اظہارِ رائے کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم تھا۔ یوتھ ڈائریکٹوریٹ کا ماننا ہے کہ نوجوان نسل اور بچے ایسے علمی و ادبی ماحول کے سب سے زیادہ مستحق ہیں، کیونکہ یہی سرگرمیاں ان کی شخصیت، اعتماد اور وژن کو مضبوط بناتی ہیں۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس پشاور آئندہ بھی ایسی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے.
📋 Event Details
-
Event Date
11-12-2025 -
No of Audience
400 -
No of Participants
400 -
Event Venue
District Peshawar
🖼️ Event Photos