Social Media Links
One Seminar on Career Counselling held on 11-12-2025
ضلعی انتظامیہ و ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس دیر پائین کے اشتراک سے ICMS کالج بلامبٹ میں "کیرئیر کونسلنگ" سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔مذکورہ سیمنار کا اصل مقصد یہ تھا کہ نوجوان نسل کو تعلیمی کیرئیر کے آغاز میں ہی اس قابل بنایا جاسکے کہ وہ اپنے استعداد کے مطابق فیلڈ سیلیکشن صحیح اور درست انداز میں کرسکیں۔۔ تاکہ آنے والے وقت میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔۔۔
اس سیشن میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہان زیب پاشا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔۔ انہوں نے اپنے خطاب میں طلباء کو بتایا کہ یہی اصل وقت ہے کہ آپ خود کو پہچانیں۔۔اپنی صلاحیتوں کا ادراک کریں۔۔ اور اپنے استعداد کے مطابق تعلیمی کیرئر کا انتخاب کریں۔۔
پروگرام میں نوجوان سپیکر فواد اللہ نے بھی طلباء کو سیلف ڈسکوری اور فیلڈ سیلیکشن کے حوالے سے رہنمائی دی۔۔۔
کالج کے پروفیسر جناب یاسر صاحب نے بھی طلباء کو سمجھایا کہ کس طرح انسان کو اپنے قیمتی فیصلے خود یا کسی ماہر استاد سے مشورہ لیکر کرنے چاہییں۔۔ تاکہ کامیابی آپکا مقدر ہو۔۔
طلباء نے اس سیشن کو بہت سراہا۔۔۔ اور مطالبہ کیا کہ اس طرح کے سیشنز مزید ہونے چاہیں۔۔۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ و ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس آپکے ساتھ تعاون کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔۔
📋 Event Details
-
Event Date
11-12-2025 -
No of Audience
120 -
No of Participants
120 -
Event Venue
District Dir Lower
🖼️ Event Photos