Social Media Links
Seminar on Understanding Addiction from Trauma to Recovery held on 10-12-2025 at District Mardan
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس مردان کے تعاون سے آج “Breaking Chains: Understanding Addiction from Trauma to Recovery” کے عنوان سے ایک آگاہی سیمینار کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے محرکات، صدمے (Trauma) اور ذہنی دباؤ جیسے بنیادی عوامل، اور مؤثر بحالی کے مراحل سے متعلق جامع آگاہی فراہم کرنا تھا۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر صدام خان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے ماہرینِ نفسیات، سماجی کارکنان اور متعلقہ شعبوں کے مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے نشے کے نقصانات، اس کے انسانی ذہن و جسم پر اثرات، اور بروقت مدد و رہنمائی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ نوجوانوں کی بحالی اور انہیں معاشرے کا مؤثر حصہ بنانے کے لئے حکومتی و سماجی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
سیمنار میں بڑی تعداد میں طلبہ، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس اہم موضوع پر آگاہی فراہم کرنے پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس مردان اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
آخر میں مقررین اور معزز شرکاء میں شیلڈز اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
📋 Event Details
-
Event Date
10-12-2025 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
District Mardan
🖼️ Event Photos