Social Media Links

Mental Health and Stress Management Seminar on 10-12-2025 at District Malakand

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب محمد فیاض خان شرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ملاکنڈ کے زیرِ انتظام "Mental Health and Stress Management" کے موضوع پر ایک روزہ آگاہی سیشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج درگئی میں منعقد کیا گیا۔ اس سیشن کا مقصد نوجوانوں میں ذہنی صحت کی اہمیت اُجاگر کرنا، اسٹریس مینجمنٹ کے مؤثر اور سائنسی طریقوں سے آگاہ کرنا، اور انہیں روزمرہ چیلنجز کے مقابل ہمت و اعتماد فراہم کرنا تھا۔

پروگرام کے ٹرینر ڈاکٹر عنایت شاہ، پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے شرکاء کو ذہنی دباؤ کی وجوہات، علامات اور اس کے اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے سائنسی بنیادوں پر اسٹریس مینجمنٹ کی تکنیکیں، مثبت طرزِ فکر، وقت کے انتظام، اور ذہنی و جسمانی صحت کے باہمی تعلق پر جامع لیکچر دیا۔ ڈاکٹر عنایت شاہ نے عملی مشقوں کے ذریعے طلبہ کو ذہنی دباؤ کم کرنے کے آسان اور مفید طریقے بھی سکھائے۔

شرکاء نے سیشن میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور سوال و جواب کے سیشن میں فعال طور پر حصہ لیا، جس سے پروگرام کا مقصد کامیابی کے ساتھ حاصل ہوا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ملاکنڈ کی جانب سے نوجوانوں کی ذہنی و سماجی نشونما کے لیے آئندہ بھی اسی نوعیت کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں اور منتظمین میں شیلڈز جبکہ طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔


📋 Event Details
  • Event Date
    10-12-2025
  • No of Audience
    250
  • No of Participants
    250
  • Event Venue
    District Malakand

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo