Social Media Links
Seminar on Building Strong Foundation Initiative held on 03-12-2025
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر، District Youth Office Mansehra نے آج SMP Welfare Organization کے تعاون سے گورنمنٹ پرائمری سکول پھگلا میں Building Strong Foundation Initiative کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
۔اس تقریب کی چیف گیسٹ محترمہ ثنا فاطمہ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز مانسہرہ تھیں،
سید خاور شاہ نے بھی پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس انیشیٹو کا مقصد طلبہ کو معیاری، جدید اور یکساں تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ ہر بچہ اپنی تعلیمی ترقی بہترین ماحول میں جاری رکھ سکے۔
افتتاح کے موقع پر سکول میں جدید تدریسی ماحول کے تحت
پروجیکٹر نصب
ساؤنڈ سسٹم فراہم
تاکہ بچے آڈیو و ویژول لرننگ کے ذریعے بہتر انداز میں سیکھ سکیں۔
پروجیکٹ کے آئندہ مراحل میں شامل ہیں:
• طلبہ کی پروفائل میکنگ
• اساتذہ کی ٹریننگ
• سرگرمیوں پر مبنی تدریسی مواد کی فراہمی
• بچوں کی ذہنی صحت کے لیے آرٹ ورک سیشنز
• آن لائن مانیٹرنگ سسٹم / ویب سائٹ کی تیاری
تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں شامل ہیں:
توفیق ایوب (اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بالاکوٹ)
بنارس قریشی
سید انور شاہ (SDEO میل)
نعمان شاہ (وائس پریزیڈنٹ مانسہرہ پریس کلب)
محترمہ ہاجرہ انور (نامور شاعرہ و اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ ڈیزائن ہزارہ یونیورسٹی)
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مانسہرہ نے SMP ویلفیئر آرگنائزیشن کی اس بہترین کاوش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ انیشیٹو بچوں کے لیے مضبوط، جدید اور روشن تعلیمی مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔
📋 Event Details
-
Event Date
03-12-2025 -
No of Audience
150 -
No of Participants
150 -
Event Venue
District Mansehra
🖼️ Event Photos