Social Media Links
Awareness Seminar on Cleanliness held on 03-12-2025 at District Khyber
جمرود تحصیل کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں صفائی اور صحت عامہ کے موضوع پر ایک روزہ آگاہی سیمنار کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس اہم پروگرام کا اہتمام خیبر سٹوڈنٹس ایسوسیشن، نوجوانانِ امورِ خیبر، ڈبل اے سی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے باہمی اشتراک سے کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد بچوں میں صفائی، صحت مند عادات اور ذمہ دار شہری ہونے کا شعور پیدا کرنا تھا۔
سیمنار میں سکول کے تمام طلباء نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ شرکت کی۔ ٹیم ممبران عالم زیب آفریدی، نائمہ آفریدی، عبد الرحیم آفریدی، ساجد آفریدی اور ماجد آفریدی نے اپنی خدمات پیش کیں۔ پروگرام کے دوران ماجد آفریدی نے طلباء سے خصوصی خطاب کیا اور نہایت سادہ اور مؤثر انداز میں ہاتھ دھونے کا درست طریقہ عملی طور پر سکھایا، جسے بچوں نے نہایت توجہ اور جوش کے ساتھ سیکھا۔
یہ سیمنار نہ صرف بچوں کے لیے ایک معلوماتی اور مفید سرگرمی ثابت ہوا بلکہ صحت و صفائی کے حوالے سے ان کے رویّوں میں مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ بھی بنا۔ منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کمیونٹی اور تعلیمی اداروں میں صحت و صفائی کے متعلق آگاہی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
📋 Event Details
-
Event Date
15-12-2025 -
No of Audience
80 -
No of Participants
80 -
Event Venue
District Khyber
🖼️ Event Photos