Social Media Links
Mehfil-e-Noor Competition held on 02-12-2025 at District Mardan
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس مردان کے زیرِ اہتمام آج عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں محفلِ نور کے نام سے ایک پروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں حسنِ قرأت، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور کوئز کے مقابلہ جات منعقد کیے گئے، جن میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
شرکاء نے اس روحانی محفل کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں کی اخلاقی و فکری تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس مردان نوجوانوں کی ہمہ جہت صلاحیتوں کے فروغ کے لیے آئندہ بھی اسی نوعیت کی مثبت اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔
📋 Event Details
-
Event Date
02-12-2025 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Mardan
🖼️ Event Photos