Social Media Links
Annual Litrary Festival 2025 at District Peshawar
فکری، ادبی اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کا پشاور میں شاندار سالانہ لیٹریری فیسٹیول کا انعقاد۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت کے سکول معاشرے میں مثبت تبدیلی کے حامل باصلاحیت طلبہ تیار کر رہے ہیں، اور یہ فیسٹیول اس بات کا ثبوت ہے کہ الخدمت تعلیم کو صرف نصابی حدود تک محدود نہیں رکھتی بلکہ ہمہ جہتی تربیت کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان مستقبل میں ملک و قوم کے روشن ستارے ثابت ہوں گے۔
ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعمان مجاہد نے الخدمت کی خدمت انسانیت کے لیے کاوشوں اور کو سراہا اور شاندار فیسٹول کے انعقاد کو سراہا اور مبارک باد دی۔
اس موقع پر نیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر احمد جبران بلوچ صوبائی ڈائریکٹر ڈاکٹر رئیس گل نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں معیاری اور مساوی تعلیم کے فروغ کے لیے جدید تعلیمی رجحانات کے مطابق اقدامات کر رہی ہے۔ادبی مقابلے بچوں کی فکری تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ فیسٹیول اس بات کی بہترین مثال ہے کہ الخدمت اپنے طلبہ کو ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے مؤثر مواقع فراہم کر رہی ہے اور ایسی سرگرمیوں سے آنے والی نسل مزید خوداعتماد، باشعور اور کارآمد شہری بن کر سامنے آئے گی۔
تقریب میں صوبائی نائب صدر ارباب عبدالحسیب، ماہرین تعلیم، پرنسپل، اساتذہ نے شرکت کی۔
📋 Event Details
-
Event Date
02-12-2025 -
No of Audience
400 -
No of Participants
400 -
Event Venue
District Peshawar
🖼️ Event Photos