Social Media Links

Inauguration of Library for Competative Exam on 27th November 2025 at District Bannu

ضلع انتظامیہ بنوں اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے باہمی اشتراک سے بنوں میں پہلی بار سی ایس ایس اور پی ایم ایس امیدواروں کے لیے جدید اور معیاری لائبریری قائم کر دی گئی۔ لائبریری کا افتتاح ڈپٹی کمشنر بنو محمد فہیم نے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اللہ نواز خان اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد زاہد خٹک موجود تھے

افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فہیم خان نے کہا کہ

"سی ایس ایس اور پی ایم ایس جیسے اعلیٰ مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے لیے ایک پُرسکون، معیاری اور جدید سہولیات سے آراستہ جگہ کی ضرورت تھی، جو اب بنوں کے نوجوانوں کو دستیاب ہے۔ یہ لائبریری نوجوانوں کے لیے علم اور کامیابی کی نئی راہیں کھولے گی اور وہ ملک و علاقے کا نام روشن کریں گے۔"

افتتاح میں شریک ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد زاہد خٹک نے کہا کہ

"ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں نوجوانوں کی فکری و تعلیمی ترقی کے لیے منظم حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہا ہے۔ نئی لائبریری کا قیام اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے، جو نوجوانوں کو خاموش، محفوظ اور معیاری ماحول فراہم کرے گی، تاکہ وہ اپنی پڑھائی پوری توجہ کے ساتھ جاری رکھ سکیں۔"

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی رہنمائی، کتابوں کی فراہمی، اور جدید اسٹڈی اسپیس فراہم کرنا ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تقریب کے اختتام پر مقامی طلباء نے لائبریری کے قیام کو سراہا اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

"یہ لائبریری بنوں کے اُن نوجوانوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے جو سی ایس ایس اور پی ایم ایس جیسے اہم امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس اقدام سے نوجوانوں کو ایک محفوظ، معیاری اور

کمفرٹ زون اسٹڈی ماحول میسر آیا ہے۔"


📋 Event Details
  • Event Date
    27-11-2025
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Bannu

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo