Social Media Links

Awareness Session on Anti-Drugs on November 27, 2025 at District Mansehra

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی خصوصی ہدایات پر آج ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ نے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے تعاون سے دبئی انٹرنیشنل پبلک اسکول میں اینٹی ڈرگز آگاہی سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا۔

سیمینار میں طلبہ، اساتذہ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نوجوانوں کو منشیات کے معاشرتی، جسمانی اور ذہنی نقصانات سے آگاہ کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں اور بریفنگز بھی دی گئیں۔

سیمینار کے مہمانِ خصوصی ڈی ایس پی مانسہرہ سید اخلاق حسین شاہ تھے۔

انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور پولیس ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جائے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور آئندہ بھی ایسے مثبت پروگراموں کے انعقاد کی حوصلہ افزائی کی۔

تقریب کے آخر میں مہمانوں کو یادگاری شیلڈز اور آرگنائزرز کو اسنادِ تشکر پیش کی گئیں۔

یہ سیمینار نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے اور انہیں منشیات سے دور رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    27-11-2025
  • No of Audience
    250
  • No of Participants
    250
  • Event Venue
    Dubai International Public School District Mansehra

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo