Social Media Links
Closing of Career Counselling Session 2025 at District Charsadda
چارسدہ کے 31 ہائر سیکنڈری سکولز میں کریئر کونسلنگ سیشنز کامیابی سے اختتام پذیر
ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایات پر محکمہ اُمورِ نوجوانان چارسدہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (مردانہ و زنانہ) کے تعاون سے منتخب سرکاری ہائر سیکنڈری اسکولوں میں کیریئر کونسلنگ سیشنز کامیابی سے مکمل کیے۔ ان سیشنز میں پروفیشنل ٹرینرز نے طلبہ و طالبات کو تعلیمی راستوں، کیریئر کے انتخاب اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق جامع رہنمائی فراہم کی۔ مجموعی طور پر 2052 طلبہ و طالبات نے ان سیشنز میں شرکت کی جبکہ 20 مردانہ اور 11 زنانہ سرکاری ہائر سیکنڈری اسکول شامل تھے۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان درانی نے سیشنز میں حصہ لینے والے ٹرینرز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد پیش کیں۔ یہ اقدام نوجوانوں کی رہنمائی کو مؤثر بنانے اور ٹرینرز کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم قدم ثابت ہوا۔
📋 Event Details
-
Event Date
01-12-2025 -
No of Audience
2052 -
No of Participants
2052 -
Event Venue
District Charsadda
🖼️ Event Photos