Social Media Links
Session on Geopolitics of the Pushtun Belt at District Karak
ضلعی دفترِ امورِ نوجوانان کرک کے تعاون سےگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کرک کے شعبۂ سیاسیات کے زیرِ اہتمام
’’Geopolitics of the Pashtun Belt: How Identity Politics Affect Peace and Security in Pakistan and Afghanistan‘‘ کے عنوان سے ایک اہم اور جامع علمی مذاکرہ منعقد ہوا۔ تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ دانشور اور محققین نے شرکت کی جنہوں نے پاک افغان تعلقات، پختون بیلٹ میں امن و امان، دہشت گردی اور اس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ مذاکرے میں معروف محقق، کئی کتابوں کے مصنف اور تیس سے زائد ریسرچ پیپرز کے خالق پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین اور انیس کتابوں اور اناسی تحقیقی مقالات کے مصنف ممتاز دانشور پروفیسر عارف خٹک نے بحیثیت پینلسٹ شرکت کی جبکہ پروگرام کی میزبانی پروفیسر عرفان اللہ نے انجام دی۔ مقررین نے پاک افغان جغرافیائی و سیاسی صورتحال، پختون شناخت کی سیاست، دہشت گردی کے اسباب و وجوہات اور خطے پر اس کے اثرات پر مدلل انداز میں روشنی ڈالی۔ دونوں دانشوروں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ خطے میں دیرپا امن اور معاشی استحکام ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارت، روابط اور باہمی انحصار کے بغیر ترقی ناممکن ہے، اور یہ سب اُس وقت ممکن ہوگا جب اختیار حقیقی معنوں میں جمہور کے پاس ہو۔ مذاکرے کے آخری حصے میں پختونخوا اور پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور موجودہ شدت پسندی و تشدد کے ماحول سے نکلنے کے لیے عملی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ پروگرام میں شریک طلباء و طالبات نے بھی بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اپنے سوالات کے ذریعے مکالمے کا حصہ بنے، جن کے تفصیلی جوابات پینلسٹس نے دیے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر فدا یونس خٹک، پرنسپل پروفیسر اجمل خان، پروفیسر نعمت اللہ خٹک، الطاف الرحمن، نعیم رشید خٹک، اور شاہنواز خٹک نے بھی شرکت کی۔ شعبۂ سیاسیات نے تمام معزز مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے علمی و فکری پروگراموں کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔
📋 Event Details
-
Event Date
01-12-2025 -
No of Audience
80 -
No of Participants
80 -
Event Venue
Govt Postgraduate College Karak
🖼️ Event Photos