Social Media Links
Event Da Rana Kaliza on 21th November 2025 at Distrct Swat
ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات جناب حیدر علی نے "د رڼا کلیزه مشاعره" کے اعلیٰ و معیاری ادبی پروگرام میں بھرپور تعاون اور فعال کردار ادا کیا۔ اس شاندار ادبی محفل میں نوجوان شعرا، ادیبوں اور علم و ادب سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے تخلیقی فن کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر نوجوان اور باصلاحیت شاعر جواد زرناب نے اپنی پہلی شعری تصنیف "خود سوزی" کا باقاعدہ افتتاح کیا، جسے حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور ان کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں مطالعہ، فکر و تخلیق اور ادبی ذوق کو فروغ دینا تھا، جس میں محکمہ یوتھ افیئرز نے کلیدی کردار ادا کیا۔
محکمہ یوتھ افیئرز سوات نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں، ادب و ثقافت کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے آئندہ بھی ایسے علمی و ادبی پروگراموں کے انعقاد کو یقینی بناتا رہے گا تاکہ نوجوان نسل کو ایک تعمیری اور مثبت سمت فراہم کی جا سکے۔
📋 Event Details
-
Event Date
21-11-2025 -
No of Audience
300 -
No of Participants
300 -
Event Venue
District Swat
🖼️ Event Photos