Social Media Links

Awareness Seminar on Drug Free Societies on 20th November 2025 at District Bannu

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں ، ضلعی انتظامیہ اور فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ اشتراک سے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں میں ’’ڈرگ فری فیوچر‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں نوجوان نسل کو منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے سماجی و تعلیمی اثرات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے پر خصوصی زور دیا گیا۔

تقریب میں وائس چانسلر UST بنوں پروفیسر محمد جہانزیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر ڈومیل نواب خان بنگش نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ ایس پی ٹریفک احسان الدین، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد زاہد خٹک، عارف حبیر اور پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔

مقررین نے نوجوانوں کو بتایا کہ منشیات ایک خاموش تباہی ہے جو تعلیم، صحت، خاندان اور مستقبل سب کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنوں جیسے تعلیمی اور ترقی کے خواہاں خطے میں منشیات کا پھیلاؤ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو زائل کرنے کے مترادف ہے، اس لیے اجتماعی سطح پر شعور بیدار کرنا ناگزیر ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر جہانزیب خان نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے تعلیمی سفر کو مقصدیت کے ساتھ آگے بڑھائیں اور منفی سرگرمیوں سے مکمل دور رہ کر معاشرے میں مثبت تبدیلی کے نمائندہ بنیں۔ ڈسٹرکٹ یوتھ افسر محمد زاہد خٹک نے سیمینار کے انعقاد کو ایک مربوط کوشش قرار دیا اور کہا کہ یوتھ آفس نوجوانوں کے لیے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے پروگرام جاری رکھے گا۔

شرکاء نے سیمینار کو نہایت معلوماتی، رہنمائی پر مبنی اور وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں کا شکریہ ادا کیا۔ نوجوانوں نے امید ظاہر کی کہ ایسے پروگرامز انہیں منشیات جیسے خطرات سے محفوظ رہنے اور اپنے علاقے و وطن کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کا حوصلہ دیتے

رہیں گے۔


📋 Event Details
  • Event Date
    20-11-2025
  • No of Audience
    200
  • No of Participants
    200
  • Event Venue
    University of Technology Bannu

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo