Social Media Links
Child Abuse and Harrasment Day 19 November 2025 at District Hangu
ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب گوہر زمان وزیر
اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب ڈاکٹر نعمان مجاہد
کی خصوصی ہدایت پر،
محکمہ امورِ نوجوانان ہنگو نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ہنگو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (HIST) میں بچوں پر ہونے والے تشدد اور ہراسانی کے خلاف آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جناب سجاد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے، اور معاشرے کے تمام طبقات کو اس حوالے سے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
اسی دوران ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ہنگو جناب رضا اللہ نے بھی پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اداروں، والدین، اساتذہ اور کمیونٹی کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
مزید برآں، سوشل ویلفیئر آفیسر جناب امجد آفریدی نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی، جن میں شامل ہیں:
بچوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ
گھریلو، تعلیمی اور سماجی ماحول میں حفاظتی اصول
ہراسانی یا تشدد کی صورت میں بروقت رپورٹنگ کی اہمیت
والدین اور اساتذہ کا مثبت اور فعال کردار
کالج کے پرنسپل جناب بلال نے بھی اپنے ھنگو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں پر اظہارِ خیال کیا۔
آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ معاشرے میں ہر قسم کے بچوں کے استحصال اور ہراسانی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتے رہیں گے۔
📋 Event Details
-
Event Date
19-11-2025 -
No of Audience
150 -
No of Participants
150 -
Event Venue
District Hangu
🖼️ Event Photos