Social Media Links
Seminar on The Leader of Tomorrow on 15th November, 2025 at District Mardan
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کے زیرِ اہتمام آج بندھن شادی ہال مردان میں “The Leader of Tomorrow” کے عنوان سے ایک شاندار میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایونٹ میں نوجوانوں کی علمی و تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے تقاریری مقابلہ جات اور کوئز مقابلے منعقد کیے گئے۔
مہمان حصوصی اے سی مردان اخلاق سلیم نے تقریب میں حصوصی شرکت کی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے مقابلوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ نوجوانوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کی جانب سے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کی رہنمائی، تربیت اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایسے مفید اور بامقصد پروگرامز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
📋 Event Details
-
Event Date
15-11-2025 -
No of Audience
250 -
No of Participants
250 -
Event Venue
District Mardan
🖼️ Event Photos